بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 25, 2019

ایرانی عوام کو اقتصادی جنگ کا سامنا ہے: صدر حسن روحانی

ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو اقتصادی جنگ کا سامنا ہے۔ایران،امریکہ کے دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا ۔
ایران اور عراق کے درمیان لڑی گئی جنگ کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتےہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہمیں مزاحمت کی ضرورت ہے ۔ایران اپنے مقاصد اور اہداف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔صدرروحانی نے کہا کہ ایرانی قوم وطن کی آزادی اور وقار کے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔