قومی

  • قومی
  • May 24, 2019

کوئٹہ, رحمانیہ مسجد میں دھماکہ

کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسجد میں دھماکے سے 3 افراد شہید اور 28 زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ رحمانیہ مسجد میں نماز جمعہ سے کچھ دیر قبل ہوا۔دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکےکے بعدسیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد شہر میں سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔صدر مملکت نے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حملے پاکستان کی ترقی کے خلاف گھناؤنی سازش ہیں۔پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔

وزیراعظم نے حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتےہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی ۔
معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں بے گناہ انسانوں کا لہو بہانے والے انسانیت سے عاری ہیں۔ پاکستان کے امن اور ترقی کے دشمن اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔