قومی

  • قومی
  • May 24, 2019

چین کے نائب صدر وانگ کیشن26مئی کو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں

چین کے نائب صدر وانگ کیشن26 مئی کو پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وانگ کیشن 26سے 28مئی تک پاکستان کا دورہ کرینگے۔وانگ کیشن چین کی 13ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے رکن ہیں۔وہ چین کی کیمو نسٹ پارٹی کے خارجہ امور کمیشن کے رکن بھی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ سال دورہ چین کے بعد اعلیٰ سطح رابطوں میں اضافہ ہوا ۔چینی نائب صدر کا دورہ بھی دونوں ملکوں کےد رمیان اعلیٰ سطح رابطوں کا تسلسل ہے۔وانگ کیشن اپنے دورے کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔دورے میں مختلف سمجھوتوں پر دستخط ہوں گےاورمختلف منصوبوں کا افتتاح بھی ہو گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی نائب صدر کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔