قومی

  • قومی
  • May 24, 2019

بےگناہ کشمیریوں کوتشدد کے ذریعے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے: ڈاکٹر ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہےکہ مقبوضہ علاقوں میں سلامتی کونسل کی ناکامی کی قیمت معصوم لوگوں کو اپنی جان سے چکانی پڑ رہی ہے۔نیویارک میں سلامتی کونسل میں تنازعات میں عام شہریوں کے تحفظ کے موضوع پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں کشمیر میں بھارتی مظالم پر سے پردہ اٹھایا ہے۔بھارتی قابض افواج کشمیر میں انسانیت سوز جرائم میں ملوث ہیں اور کالے قوانین کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھارہی ہے۔بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت کو یہی کالے قوانین تحفظ بھی فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی قدروں کی مسلسل پامالی دیکھ رہے ہیں۔مقبوضہ وادی میں تشدد کی لہر سے خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں۔ڈاکٹرملیحہ لودھی نےمباحثے میں ارکان کےسامنے بھارتی جبرکے ثبوت بھی پیش کئے۔انہوں نے کہا کہ بےگناہ کشمیریوں کوتشدد کے ذریعے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تمام مروجہ عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی کی ہے ۔ بھارتی مظالم کو اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر اور دیگر اداروں نے بھی قلمبند کیا ہے ۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کیلئے متحرک ہو۔