قومی

  • قومی
  • May 24, 2019

پاکستان دیر پا امن اور استحکام کےسفرپرگامزن ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اب دیر پا امن و استحکام کی طرف گامزن ہے۔ہمیں اپنے مقاصد کے حصول کیلئے پرعزم رہنا ہوگا۔
کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے فیکلٹی ارکان اور زیر تربیت افسروں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ کامیابی کی طرف سفر مثبت انداز میں جاری ہے۔قومی مقاصد حاصل کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔
انسداد دہشت گردی اور مشرقی سرحد پر حالیہ کشیدگی میں نوجوان افسروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ ہمارے نوجوان افسر ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکاء سے قومی سلامتی سے متعلق اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔