قومی

  • قومی
  • May 23, 2019

وزیراعظم کی صدارت میں اجلاس

کم آمدنی والے افراد کو گھروں کی فراہمی کے حکومتی پروگرام کے تحت ای او بی آئی کی ذیلی کمپنی پاکستان رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ اینڈ مینجمنٹ کی جانب گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی تجویز وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش کرد ی گئی ہے۔
وزیراعظم کو اسلام آباد میں ای او بی آئی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری اورچئیرمین ای او بی آئی اظہر حمید اجلاس میں شریک ہوئے۔
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ ای او بی آئی کی جانب سے ملک میں جلد پنشن ڈے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں اپنی ذمہ داریاں باقاعدگی سے ادا کرنے والے مالکان اور ایمپلائرز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ورکرز کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنایا جا رہا ہے اور سے ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے تاکہ کرپشن و دیگر بد عنوانیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔رجسٹرڈ ایمپلائیز کا مکمل ڈیٹا بینک مرتب کیا جا رہا ہےاور ان کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے جدید کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم شروع کیا جا رہا ہے۔