قومی

  • قومی
  • May 23, 2019

وزیراعظم کی وزیرتوانائی عمر ایوب خان اور معاون خصوصی ندیم بابر سے گفتگو

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ بجلی اور گیس چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری رکھی جائے ۔اسلام آبادمیں وزیرتوانائی عمر ایوب خان اور معاون خصوصی ندیم بابر سے گفتگوکرتےہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بجلی اور گیس کی چوری میں ملوث عناصر کو عوام کو سامنے بے نقاب کیاجائے ۔وزیراعظم نے بجلی اور گیس چوری کی روک تھام کے حوالے سے کامیاب مہم پر وزیرتوانائی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔وزیرتوانائی عمر ایوب خان نے وزیراعظم عمران خان کو توانائی کےشعبے میں کی جانے والی اصلاحات اور خصوصا َََ بجلی اور گیس چوری کی روک تھام کے سلسلے میں چلائی جانے والی ملک گیر مہم میں اب تک کی کامیابیوں سے آگاہ کیا ۔ معاون خصوصی ندیم بابر نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ ترکمانستان کے حوالے سے بریف کیا ۔