قومی

  • قومی
  • May 23, 2019

آرمی چیف کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ میں زیر تربیت افسروں اور فیکلٹی ارکان سے خطاب

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اب دیر پا امن و استحکام کے سفر کی طرف گامزن ہے۔ہمیں مقاصد کے حصول کیلئے پرعزم رہنا ہوگا۔
کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے فیکلٹی ارکان اور زیر تربیت افسروں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ کامیابی کی طرف سفر مثبت انداز میں جاری ہے۔قومی مقاصد حاصل کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔
انسداد دہشت گردی اور مشرقی سرحد پر حالیہ کشیدگی میں نوجوان افسروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ ہمارے یہ نوجوان افسر ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکاء سے قومی سلامتی سے متعلق اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔