کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 23, 2019

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد 32برس کے ہو گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس کے کپتان سرفراز احمدنے کل اپنی بتیسویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر انہیں دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہوئے۔کپتان کی سالگرہ پربرسٹل میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کیک کاٹا۔۔۔ آئی سی سی نے بھی سرفراز احمد کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل ہینڈل پر وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف ان کے شاندار کیچ کی یادگار ویڈیو جاری کی ۔