کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 23, 2019

پاکستان, جنوبی افریقہ ویمنز ٹی20کرکٹ سیریز

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا۔میزبان ٹیم نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 4وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچز کی سیریز دو۔ دو سے برابر کی۔
بینونی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 5وکٹوں پر 172رنز بنائے۔ندا ڈا رنےسینتیس گیندوں پر 75رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔انہوں نے 20گیندوں پر تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے ویمنز ٹی 20 کرکٹ کی دوسری تیز ترین نصف سنچری بنائی۔
جواب میں جنوبی افریقہ نے مقررہ ہدف آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ لیزی لی نے ساٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی طرف سے فاطمہ ثنا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔