قومی

  • قومی
  • May 20, 2019

وفاقی وزیر داخلہ کی وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات

پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
یہ بات وزیر اعلیٰ نے وفاقی وزیر داخلہ ریٹائرڈ بریگیڈئیر اعجاز شاہ سے باتیں کرتے ہوئے کہی ۔ جنہوں نے وزیر اعلیٰ ہاوس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کی مزید بہتری کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم اور اشتعال انگیز تقریریں کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ نے امن و امان کی بہتری کیلئے مربوط رابطے رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے میں قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جائیگا اور قانون کسی کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔
وزیر داخلہ داخلہ ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا کہ وفاقی وزارت داخلہ امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے پنجاب حکومت کو سپورٹ کریگی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ پنجاب کے بعد دوسرے صوبوں کے بھی دورے کریگا۔