قومی

  • قومی
  • May 19, 2019

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ سیاسی بہروپیے معصوم عوام کو کئی سالوں سے ورغلاکراپنے کاروباری مفادات کےلئے استعمال کرنے کے ایجنڈے پر کاربند ہیں- ملکی اورعوامی مفادات کےلئے کوشاں عمران خان کی زیر قیادت بائیس کروڑ عوام ان سیاسی بہروپیوں کے دیئے زخموں سے آزاد ہوچکے ہیں اور اب ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اولاد کےلئے مال پانی اکھٹاکرنے والے بہروپیئے آج افطار پر صرف اپنی بیرون ملک دولت کو ٹھکانے لگانے اور اومنی گروپ کے باب کو تحفظ دینے کی ترکیب سوچیں گے ۔