قومی

  • قومی
  • May 19, 2019

کویت, وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں افطار ڈنر

کویت کے نائب وزیراعظم او روزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحماد الصباح نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں افطار ڈنردیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کہ پاکستان ، کویت کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔پاکستان کی حکومت اور عوام امیر کویت اور کویتی حکومت کیلئے دلی احترام کا جذبہ رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کویت نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی معاونت کی ہے ۔ایک لاکھ سے زائد پاکستانی کویت کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔
کویت کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے -کویت بھی پاکستان کیلئے یہی جذبات رکھتا ہے۔پاکستانی بہت محنتی اور جفاکش ہیں کویت کے لئے ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔