قومی

  • قومی
  • May 19, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سےاہم کویتی تاجروں کے وفد کی ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان،کویت کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ سے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔کویت کے دورے کے موقع پر کویتی تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے۔ کویتی کمپنیاں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریں ۔ شا ہ محمود قریشی نے کہا کہ کویت کی بہت سی کمپنیاں پاکستان میں کامیابی سے کاروبار کرتی چلی آ رہی ہیں ۔تحریک انصاف کی حکومت بزنس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے ،ہماری خواہش ہے کہ کویتی کمپنیاں پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں ۔
شاہ محمود قریشی نے کویتی بزنس کمیونٹی کے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے ۔پاکستان میں اقتصادی سفارتکاری کا آغاز کر چکے ہیں اس سلسلے میں تمام سفارت خانوں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود موثرکاروباری مواقع سے آگاہ کریں اور انہیں سرمایہ کاری کیلئے راغب کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی ری سٹرکچرنگ کیلئے بنائی گئی اعلی سطح کمیٹی کی سربراہی اور نگرانی وزیرِ اعظم عمران خان خود کر رہے ہیں۔