بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 19, 2019

ایران کے وزیر خارجہ کی چین کے وزیر خارجہ سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بیجنگ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی ا و ر مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین ایران کے جوہری پروگرام کے معاہدے پر مکمل عمل درآمد اور اس میں پیچیدگی کے خاتمے کیلئے پر امید ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین ایران پر امریکہ کی جانب سے یکطرفہ پابندیوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور جوہری مسئلے کے مشترکہ حل کا خواہاں ہے ۔ چینی وزیرخارجہ نے بیلٹ اینڈروڈ منصوبے میں ایران کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔ ایرانی وزیرخارجہ نے جوہری پروگرام کے دفاع پر چین کے کردار کی تعریف کی اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کو سراہا۔