بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 18, 2019

امید ہے ایران کے ساتھ جنگ نہیں ہو گی،ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیدظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں ہو گی۔انہوں نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ کی طرف نہیں بڑھ رہے۔صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا امریکا ایران جنگ کا کوئی امکان ہے، تو انہوں نے کہا کہ اس کی امید نہیں ہے۔ امریکی صدر نے اس بات کی بھی تردید کی کہ اُن کا کوئی مشیر انہیں جنگ شروع کرنے کے مشورے دے رہا ہے۔