بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 18, 2019

تھریسامے اور کنزرویٹو پارٹی کے سینئر ارکان پارلیمنٹ کے درمیان ملاقات

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی پر ووٹنگ کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لئے نظام الاوقات مقرر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔تھریسامے نے کہا کہ اپنے بریگزٹ منصوبے پر ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہنے کی صورت میں وہ مستعفی ہو جائیں گی۔یہ اتفاق رائے وزیراعظم تھریسامے اور کنزرویٹو پارٹی کے سینئر ارکان پارلیمنٹ کے درمیان ملاقات میں ہواجو ان کی اقتدار سے علیحدگی کی تاریخ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔