بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 18, 2019

دبئی میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ

متحدہ عرب امارات میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہونے سے چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارہ دبئی ایئرپورٹ کے جنوب میں گرکر تباہ ہوا ۔ہلاک ہونیوالوں میں تین برطانوی شہری جبکہ ایک کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے ۔حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اورائرپورٹ پر پروازوں کی آمد ورفت معمول کے مطابق دوبارہ شروع کردی گئی ہے ۔