موسم

  • موسم
  • May 23, 2019

بعض علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ر ہے گا ۔
آج ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت :-
شہید بے نظیرآباد ، جیکب آباد 43، روہڑی، سکرنڈ، موہنجوداڑو ، لاڑکانہ، میرپورخاص، سکھر، تربت، نورپورتھل اور مٹھی میں42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آخر میں ملک کے مختلف شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی تفصیل۔
اسلام آباد32، لاہور38،کراچی34، پشاور30، کوئٹہ28، گلگت31،چترال 18،مظفرآباد27،مری19،فیصل آباد39،ملتان38،سرگودھا37، اور دیر میں19ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔