قومی

  • قومی
  • May 15, 2019

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کےلیے کے۔ الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے ایک سو پچاس میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ای سی سی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔کمیٹی نے سابق فاٹا کی سات قبائلی ایجنسیوں کورمضان المبارک کے دوران بجلی کی فراہمی کے لیے ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی کو ایک ارب اسی کروڑروپے کی سبسڈی فراہم کرنے کی منظوری دی۔پاورڈویژن نے ای سی سی کو بتایا کہ سابق قبائلی ایجنسیوں میں حکومت گھریلوصارفین کو ایک ارب تیس کروڑروپے کی ماہانہ سبسڈی دے رہی ہے۔
ای سی سی نے زلزلہ متاثرین کی بحالی اورتعمیر نو کی اتھارٹی کی تجویز پرسعودی تر قیاتی فنڈ کے منصوبوں کو ٹیکس استثنیٰ کی منظوری بھی دی۔
غذائی تحفظ اورتحقیق کی وزارت کے سیکرٹری نے کمیٹی کو ملک میں گندم کے ذخائر کے بارے میں آگاہ کیا اوربتایا کہ حکومت پنجاب اورپاسکو کی جانب سے گندم خریدی مہم جاری ہے۔دوہزاراٹھارہ انیس کے لیے گندم خریدی کا ہدف اکاون لاکھ پچاس ہزارٹن ہے،جس پر 158ارب 50کروڑروپے خرچ ہونگے۔اجلاس میں فلاحی تنظیموں کے لیے چاول کی کنسائمنٹ پرچارجز ختم کرنے کے علاوہ مختلف وزارتوں اورڈویژنوں کے لیے ٹیکنیکل اورسپلیمنٹری گرانٹس کی بھی منظوردی دی گئی ۔