قومی

  • قومی
  • May 15, 2019

اپوزیشن کے رہنماؤں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں, ڈاکٹر فردوس

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے رہنماؤں اور ترجمانوں نے اپنی زبانیں گروی رکھی ہوئی ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ترجمانوں میں ان کے کرپٹ لیڈر بولتےہیں۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم تھے،آپ شریفوں کا نہیں بلکہ ایک بار ملک کا بن کر سوچیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا کہ وہ بتائیں ایئر بلیو منافع میں اور قومی ایئر لائن خسارے میں کیسے گئی؟۔معاون خصوصی نے کہا کہ احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں، ورنہ زرداری کے پیسے لانے کا دعوی تو آپ کے آقا نے بھی کیا تھا۔