قومی

  • قومی
  • May 15, 2019

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس

حکومت پنجاب نے اساتذہ کے تبادلوں کا آن لائن نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ سکولز ایجوکیشن کی ای ٹرانسفر پالیسی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلی نے اساتذہ کی ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دی۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ای ٹرانسفر پالیسی کے ذریعے اساتذہ کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے نظام میں شفافیت آئیگی۔ وزیراعلی نے دوردراز علاقوں کے سکولوں میں اساتذہ کی تعیناتیوں کے لئے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی۔
چولستان ، مری ، تھل ، قبائلی علاقوں اور دیگر دور دراز ایریاز کے سکولوں میں حاضری یقینی بنانے کیلئے وزیراعلی نے موثر حکمت عملی تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔