قومی

  • قومی
  • May 15, 2019

عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے نا کی رہائی کا حکم دیا ہے۔جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے دس دس لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ۔ سماعت کے دوران عدالت نے نیب پراسکیوٹرسے کہا کہ عبدالعلیم خان تمام اثاثوں کا ذکر اپنے گوشواروں میں کر چکے ہیں ۔نیب پراسکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ بیرو ن ملک جائیدادوں کے تفصیل کےلئے متحدہ عرب امارات میں خطوط لکھے ہوئے ہیں جن کا جواب آنا ابھی باقی ہے ۔ لہذا تفتیش کےلئے مزید وقت دیا جائے ۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت منظوری کر لی۔