کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 15, 2019

قومی ٹیم کی نمائندگی کرنےکیلئے بالکل فٹ ہوں, شاداب خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنرشاداب خان نے کہا ہے کہ میڈیکل ٹیسٹ کلیئر آئےہیں اور میں ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنےکیلئے بالکل فٹ ہوں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا ہےپاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، انشاء اللہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ساتھی کھلاڑیوں نے میری بہت حوصلہ افزائی کی ہے۔ٹیم میں اگرچار اہم کھلاڑی نہ کھیل رہے ہوں توپرفارمنس پر بہت فرق پڑتا ہے۔
قومی اسپنر نے کہاکہ آج کی کرکٹ بہت تیز ہو گئی ہے ٹیم انگلینڈ میں بھر پور محنت کر رہی ہے ۔امید ہے قومی بولرز اپنا ردھم حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔