کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 15, 2019

تیسرا ون ڈے: انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف6وکٹوں سے کامیابی

انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں چھ وکٹوں سے ہراکرپانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔
برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر تین سو اٹھاون رنز بنائے۔اوپنر امام الحق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیرئر کی چھٹی سنچری سکور کی۔انہوں نے ایک چھکا اور سولہ چوکے لگاتے ہوئے ایک سو اکاون رنز کی اننگز کھیلی۔امام الحق کے کیرئر کا یہ بہترین سکور ہے۔آصف علی نے سیریز کی مسلسل دوسری نصف سنچری بنائی اور باون رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے ’’کرس ووکس‘‘ نے چار اور ’’ٹام کورن‘‘ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف چوالیس ا عشاریہ پانچ اوورز میں چاروکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔انگلش اوپنرز نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور سترہ اوورز میں سکور کو ایک سو انسٹھ رنز تک پہنچادیا۔’’جونی۔بیئرسٹو‘‘ نے سنچری سکور کی اور ایک سو اٹھائیس رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔’’بیئرسٹو‘‘ نے پانچ چھکے اور پندرہ چوکے لگائے۔’’جیسن رائے ‘‘ نے چھہتر رنز کی اننگز کھیلی۔ معین علی نے ناقابل شکست چھیالیس رنز سکور کئے۔سیریز کا چوتھا ون ڈے جمعہ کو ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔