بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 16, 2019

امریکہ کے ساتھ کسی طرح کی جنگ نہیں ہورہی, آیت اللہ علی خامنہ ای

ایران نے کہاہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی طرح کی جنگ نہیں ہورہی ہے۔
سرکاری حکام سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے رہبراعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہاکہ ایران اورامریکہ کے درمیان فوجی مقابلے کی بجائے جذبے اورعزم وحوصلے کاامتحان ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک جنگ نہیں چاہتے اورجانتے ہیں کہ جنگ اُن کے مفاد میں نہیں ہے۔ادھرامریکی وزیرخارجہ مائیک پامپیونے روس کے دورے کے دوران سوچی میں کہاکہ امریکہ ایران سے فوجی محاذآرائی نہیں چاہتا۔