بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 15, 2019

ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ بھارت

ایران کے وزیر خارجہ جاوید ظریف نےنئی دہلی میں بھارتی ہم منصب سشماسوراج سے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، افغانستان سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیا ل ہوا۔
واضح رہے کہ بھارت چین کے بعد ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار تھا تاہم واشنگٹن کی جانب سے ایران پر پابندیوں کے دوبارہ اطلاق سے اس نے در آمدات ترک کردی ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ کا بھارت کا یہ دورہ ایسے وقت ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے تیل درآمد کرنے کے سلسلے میں بھارت سمیت چھ ملکوں کو دی گئی محدود رعایت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ اگر بھارت ایران سے تیل کی درآمد بند نہیں کرتا تو اسے امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے-