بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 15, 2019

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ نیوزی لینڈ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیوگیوتیرس نے نیوزی لینڈ کی مسجد نور کا دورہ کیا اور نفر ت انگیز بیانات کی بڑھتی ہوئی لہر کا مقابلہ کرنے کےلیے عالمی منصوبہ تشکیل دینے کے عزم کا اظہار کیا ۔ انتو نیوگیوتیرس نے مسجد کے باہر خطاب کرتےہوئے کہاکہ محبت کا پیغام لایاہوں۔مسلمانوں نے اسلام کی اصل روح کا عملی مظاہرہ کیا۔انہوں نےکہاکہ منافرت میں اضافہ ہورہاہے جس سے عوام کے اظہار خیال کو متاثر کیاجارہاہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل عام طور پر ماہ صیام میں یک جہتی کےدورے کے تحت مسلم ملک کا دورہ کرتےہیں۔کرائس چرچ میں پندرہ مارچ کو دو مساجد میں دہشت گرد نے اس وقت داخل ہوکر فائرنگ کی تھی جب بڑی تعداد میں نمازی ،نماز جمعہ کی ادائیگی کےلیے مسجد میں موجود تھے۔