بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 15, 2019

امریکی وزیرخارجہ کی روسی ہم منصب سرگئی لا روف کے ہمراہ نیوزکانفرنس

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں کرنا چاہتا ہے۔۔
سوچی میں روسی ہم منصب سرگئی لا روف کے ہمراہ نیوزکانفرنس میں مائیک پومپیو نے کہاکہ امریکہ چاہتا ہے کہ ایران ایک نارمل ملک کی طرح کردار ادا کرے تاہم اگر امریکی مفادات پر حملہ ہوا تو ہم اس کا مناسب انداز میں جواب دیں گے۔
مائیک پومپیو نے کہا کہ انھوں نے روس سے وینزویلا کے صدر کی حمایت ختم کرنے کا کہا ہے اور وینزویلا کے صدر اقتدار چھوڑ دے۔ سرگئی لاوروف نے کہاکہ جمہوریت میں طاقت نہیں چلتی۔ امریکہ کی وینزویلا کے صدرکے خلاف دھمکیاں غیر جمہوری ہیں۔