کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 14, 2019

لیگ سپنرشاداب خان فٹ قرار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان فٹ ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی شاداب خان کے فٹ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ پی سی بی کے مطابق شاداب خان کے میڈیکل ٹیسٹ کلیئر آگئے۔ان کے خون کے نمونے لئے گئے تھے جن میں ہیپاٹائٹس کا وائرس نہیں پایا گیا۔
شاداب خان16مئی کو لندن روانہ ہونگے،17مئی کو وہ ڈاکٹرسے معائنہ کرانے کےبعد 20مئی کو قومی کرکٹ ٹیم جوائن کریں گے۔ورلڈ کپ میں شاداب خان کی شمولیت کا فیصلہ ٹیم انتظامیہ ان کی فٹنس دیکھ کر کرے گی۔
شاداب خان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن پوری امید تھی کہ فٹ ہوکر دوبارہ پاکستان ٹیم کا حصہ بنوں گا۔