تفریح

  • تفریح
  • May 14, 2019

فرانس میں کانز فلمی میلہ سجنے کو تیار

دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ آج سے فرانس کے شہر کانز میں شروع ہونے جا رہا ہےجہاں فلمی ستاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
72ویں سالانہ کانز فلمی میلے میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سب سے منفرد نظر آنےکے لئے اداکارائیں نت نئے ملبوسات پہن کر ریڈ کارپٹ پر جلوۂ گر ہونے کیلئے بے تاب دکھائی دے رہی ہیں۔۔جبکہ 14مئی سے25مئی تک جاری رہنے والے کانز فلم فیسٹول میں فلموں کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے جس میں ہر روز کسی نہ کسی فلم کا پریمیئر ہوگا اور بہترین کام کرنے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔ رواں کانز فلمی میلے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ پہلی بار جیوری میں چار خواتین ججز کے ساتھ ساتھ چار خواتین ڈائریکٹرز کوبھی فلم ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔