ٹینس

  • ٹینس
  • May 14, 2019

روم:اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے روم میں جاری ہیں۔
سیڈڈ دس اور ہوم فیورٹ فیبیو فوگنینی نے سابق عالمی نمبر پانچ فرانس کے جو۔وولفریڈ سونگا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ فوگنینی نے سونگا کو چھ۔تین اور چھ۔چار سےبآسانی ہرا کر دوسرے راؤنڈکے لئےالیفائی کرلیا۔
۔۔۔
ایک اور میچ میں کینیڈا کے ڈینس شیپو والوونے گزشتہ ایونٹ کے کوارٹر فائنلسٹ سپین کےپابلوکیرینو بسٹا کو ہرا کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔شیپووالوو نے کیرینو بسٹا کو چھ۔تین اور سات۔ چھ سے شکست دی۔اگلے مرحلے میں ڈینس شاپو والوکو عالمی نمبر نوواک جوکووچ جیسے خطرناک حریف کا سامنا کرنا ہو گا۔
سیزن دو ہزار انیس میں اپنے پہلے ٹائٹل کی تلاش میں سپین کے رافیل نڈال نے بھی ایونٹ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی ہے ۔