بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 15, 2019

امر یکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیارکرگئی

چین نے آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ سے ساٹھ ارب ڈالرمالیت کی امریکی مصنوعات پر محصولات عائدکرنے کااعلان کیاہے۔
یہ اقدام امریکہ کی طرف سے دوسوارب ڈالرکی چینی مصنوعات پرٹیکس عائد کرنے کے بعداٹھایاگیاہے۔چین نے پانچ ہزار سے زائد امریکی مصنوعات پر ٹیکس بڑھاکر پانچ سے پچیس فیصد کردیاہے۔ادھر توقع ہے کہ صدرڈونلڈٹرمپ چین کے صدرشی جن پنگ سے آئندہ ماہ ملاقات کریں گے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیارکرگئی ہے۔