بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • May 15, 2019

یورپی یونین کا لیبیامیں جنگ بندی پرزور

یورپی یونین نے لیبیامیں جنگ بندی پرزوردیاہے اورموجودہ صورتحال کوبین الاقوامی سلامتی کے لئے خطرہ قراردیاہے۔یہ بات یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے برسلزمیں اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ لیبیا کے وزیراعظم فیاض السراج سے ملاقات کے بعدکہی۔یورپی یونین کے وزراء نے تمام فریقوں پرزوردیاکہ وہ جنگ بندی پر مکمل اورجامع عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ فوری طورپربات چیت کریں۔حالیہ پرتشددواقعات میں گزشتہ ماہ اس وقت اضافہ ہوگیا جب مشرقی لیبیا کے کمانڈر خلیفہ ''حفطار'' کی فوج نے دارالحکومت طرابلس کے گردونواح کی جانب پیش قدمی شروع کی۔اقوام متحدہ کے مطابق پرتشددواقعات میں اب تک چارسوچالیس افرادہلاک ہوچکے ہیں۔