فٹ بال

  • فٹ بال
  • Apr 29, 2019

انگلش پریمئر لیگ کے مقابلے جاری

انگلش پریمئر لیگ میں لیسسٹر سٹی نےآرسینل کو تین گول سے شکست دے دی ۔مانچسٹر سٹی نے برنلے کو ایک گول سے ہرا دیاجبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی کے درمیان مقابلہ برابری کی بنیاد پر ختم ہوا۔
لیسسٹر میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے آرسینل کو تین گول سے شکست دی۔آرسینل کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا پہلا ہاف گول سے خالی رہا۔تاہم دوسرے ہاف میں لیسسٹر نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے تین گول کئے۔لیسسٹر کی طرف سے جیمی وردی نے میچ کے آخری چار منٹ میں دو گول کئے۔
برنلے میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر سٹی نے میزبان ٹیم کو ایک گول سے ہرا یا۔مانچسٹر سٹی نے شرو ع سے ہی میچ پر گرفت مضبوط رکھی اور زیادہ تر کھیل برنلے کے ہاف میں ہی کھیلا گیا۔ تاہم میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول تریسٹھویں منٹ میں مانچسٹر سٹی کے سرگیو۔آگویرو نے کیا۔
مانچسٹر میں چیلسی اور میزبان مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے یوان۔ماٹا نے گیارہویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تاہم تینتالیسویں منٹ میں چیلسی کے مارکوس۔الانسو نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔