قومی

  • قومی
  • Apr 24, 2019

وزیراعظم سے ایچ آر ڈی اینٹ ورپ ،آئی بی ایل کے وفد کی ملاقات

یورپ میں ہیروں کی گریڈنگ کی صف اول کی اتھارٹی ایچ آر ڈی اینٹ ورپ اور آئی بی ایل کے وفد نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان نے قیمتی پتھروں اور جواہرات کی برآمد کے حوالےسے بریفنگ دی ۔ وزیراعظم کو بتایاگیا کہ دو ہزار بارہ میں ایک ارب باسٹھ کروڑ ڈالر کے جواہرات برآمد کیے جاتے تھے جن میں مسلسل کمی ہوئی ہے ۔ گروپ پاکستان میں پتھروں کی پالش اور کٹائی کا کارخانہ قائم کرنا چاہتاہے ۔ ڈاکٹر عطاء الرحمان نے اس شعبے کی ترقی کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کیں ۔