قومی

  • قومی
  • Apr 24, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب سےملا قات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ،سی پیک، خطے میں سکیورٹی کی صورت حال ،بین الاقوامی امور اور افغان امن عمل پر بات چیت ہوئی ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملک خطے میں تعمیر و ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔ موجودہ صورتحال کے تناظر میں وزیر اعظم کا دورہ چین انتہائی اہم ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے علاقائی اور عالمی امور میں مثبت کردار اور دہشت گر دی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ۔