کرکٹ

  • کرکٹ
  • Apr 24, 2019

دورہ ٔانگلینڈ اور آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ

دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لئے سرفراز احمد کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم لندن پہنچ گئی ہے۔
کرکٹ کی دنیاکےسب سےبڑےایونٹ کاآغاز30مئی سےہوگا۔کپتان سرفرازاحمدکی قیادت میں قومی ٹیم جیت کیلئےپُرعزم ہے۔ورلڈ کپ سے پہلےقومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف3پریکٹس میچز ،ایک ٹی ٹونٹی اور5ون ڈے میچز کھیلے گی ۔ واحد ٹی ٹونٹی میچ 5مئی کوکارڈف میں کھیلا جائےگاجبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز 8مئی کولندن سے ہوگا ۔انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ورلڈ کپ کے لئے منتخب کھلاڑیوں کے علاوہ محمد عامر اور آصف علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
کھلاڑی آج لندن میں پہلا پریکٹس سیشن کرینگےاور اپنی بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے پر توجہ دینگے۔قومی ٹیم پہلا وارم اپ میچ ستائیس اپریل کو کھیلے گی۔