کرکٹ

  • کرکٹ
  • Apr 22, 2019

مکی آرتھر, سرفراز احمد کی لاہور میں نیوزکانفرنس

دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے لئے ہماری تیاری مکمل ہے ۔ کھلاڑیوں کو تمام صلاحیتیں بروئے کارلانا ہوں گی ۔
لاہور میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتےہوئے ہیڈکوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ سب کھلاڑیوں نے دورہ انگلینڈ کےلئے بھرپور تیاری کی ہےاور سیریزمیں بہترین کارکردگی پیش کریں گے ۔مکی آرتھر نے کہاکہ ورلڈ کپ میں اچھی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔ہمارا پہلا فوکس سیمی فائنل تک رسائی ہے جس کےلئے ہمیں بہت اچھا کھیلنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ کےلئے ہماری ٹیم متواز ن ہے اورمحمدحفیظ سے بڑی توقعات وابستہ ہیں ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اورورلڈ کپ کےلئے کل لاہورسے لندن کےلئے روانہ ہوگی ۔