کرکٹ

  • کرکٹ
  • Apr 21, 2019

شاداب خان خون میں وائرس کی نشاندہی کے باعث دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے

قومی کرکٹر شاداب خان خون میں وائرس کی نشاندہی کے باعث دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ لیگ سپنر یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضام الحق نے کہا ہےکہ شاداب خان ہمارے اہم کھلاڑی ہیں ۔امید ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے صحت یاب ہوکر ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ وائرس کے پیش نظر ڈاکٹرز نے انہیں چار ہفتے آرام کا مشورہ دیاہے۔ قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے منگل کے روز روانہ ہوگی ۔