بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 21, 2019

کابل:دہشت گردوں کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد دس ہوگئی

افغانستان کےدارالحکومت کابل میں ٹیلی کمیونیکیشن اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت پر دہشت گردوں کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد دس ہوگئی ہے۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ روز حملے میں سات افرادہلاک ، آٹھ افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ تین زخمی آج ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔حملے کے بعدافغان سپیشل سکیورٹی فورسز نے دو ہزار افراد کو عمارت سے بحفاظت نکالا اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے چار حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔طالبان سمیت کسی بھی تنظیم یا گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔