بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 21, 2019

استنبول میں او آئی سی لیبر اینڈ ٹریڈ یونینز کی تیسری سالانہ کانفرنس

ترکی کے شہر استنبول میں او آئی سی لیبر اینڈ ٹریڈ یونینز کی تیسری سالانہ کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر طیب اردوگان نے مسلم ملکوں پر زور دیا کہ وہ ترقی کے حصول کی جدوجہد میں مخنت کش مزدور طبقہ کے حقوق پامال نہ کریں ۔طیب اردوگان نے کہا کہ ترکی کو اب یہ اعزاز حاصل ہو گیا ہے کہ اس نے مسلم ملکوں کی لیبر اورٹریڈ یونینز کے اتحاد اور قیام کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ۔تا کہ مسلم ملکوں میں بھی محنت کش مزدور طبقات کے حقوق کی جدوجہد کی جا سکے، انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کے ساتھ ساتھ ہمیں دینی تعلیمات سے بھی آگاہی حاصل کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک مزدور خوشحال نہیں ہو گا تب تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
لیبر اینڈ ٹریڈ یونینز کی عالمی کانفرنس میں پچاس سے زائد مسلم ملکوں کی دو سو سے زائد لیبر اینڈ ٹریڈ یونینز کے نمائندوں کے علاوہ عالمی اداروں کے مبصرین نے بھی شرکت کی۔ جبکہ پاکستان سے آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کے جنرل سیکرٹری پیرزادہ امتیاز سید بھی وفد کے ہمراہ کانفرنس میں شریک ہوئے۔