بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 21, 2019

مصر میں صدارتی ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ

مصر میں صدارتی ریفرنڈم کیلئے آج دوسرے روز بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔ صدارتی ریفرنڈم کا عمل تین دن جاری رہے گا۔ ریفرنڈم کے پہلے روز مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ کے الشہید سکول میں اپنا ووٹ ڈالا۔ کامیابی کی صورت میں صدر عبدالفتاح السیسی کے 2024 تک جاری رہنے والے موجودہ دور میں 2030 تک توسیع اوروسیع آئینی اختیارات حاصل ہو جائیں گے۔۔عبدالفتاح السیسی نے2013 میں صدر محمد مرسی کو ہٹا کر اقتدار پر قبضہ کیا تھا ۔