قومی

  • قومی
  • Apr 21, 2019

مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے آئی ایم ایف حکام کی ٹیلیفون پر بات چیت

ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہےکہ مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اورپاکستان کے لیے آئی ایم ایف مشن کے سربراہ اورآئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا مشن رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔