قومی

  • قومی
  • Apr 20, 2019

حکومت کااحسن اقدام : پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایات کافوری ازالہ

وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کی جانے والی پاکستان سٹیزن پورٹل جہاں عوام کے مسائل کے حل میں پیش پیش ہے وہاں اس پر عوام کے لئے مشکلات کا باعث بننے والوں اور شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے افسروں کے خلاف کاروائی بھی کی جارہی ہے۔
پرائم منسٹر آفس میں قائم پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات سے غفلت برتنے اور انکا ازالہ نہ کرنے پر پنجاب حکومت نے بیوروکریسی کی بڑے پیمانے پر سرزنش اور معطلی کی ہے ۔ غفلت برتنے پراسسٹنٹ کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ،گجرات اورڈیرہ غازی خان کوعہدےسےہٹادیا گیا جبکہ اکتیس اسسٹنٹ کمشنرز کو شو کاز نوٹس اور بیس کو وارننگ لیٹر جاری کیے گئے ہیں۔ شہریوں کے مسائل حل کرنے پر اکہتر اسٹنٹ کمشنرز کو تعریفی لیٹر بھی جاری کیے گئے ہیں۔ سیٹیزن پورٹل سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے ذریعے بیوروکریسی کی جانچ پڑتال حکمرانی کی بہترین مثال ہے۔