قومی

  • قومی
  • Apr 20, 2019

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی میڈیا سے گفتگو

خزانے کےلئے وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر حفیظ شیخ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا عمل بھی تیز کیا جائے گا۔ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف نے مشن جلد پاکستان بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مشن جلد پاکستان آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ نئے وفاقی بجٹ کی تیاری کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ آمدنی اور اخراجات کے اہداف کو حتمی شکل دیدی ہے۔