ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Apr 20, 2019

وزیراعظم عمران خان کل سے ایران کا2روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان کل سے ایران کادو روزہ دورہ کریں گے۔وزیراعظم ایرانی صدر حسن روحانی کی دعوت پریہ دورہ کررہے ہیں۔ ان کابطور وزیراعظم ایران کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔
وزیراعظم تہران پہنچنے سے قبل مشہد میں مختصر قیام کریں گے۔وزیراعظم تہران میں ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای اور صدرحسن روحانی سے ملاقات کریں گے۔
وزیرخزانہ ، وزیرانسانی حقوق ، سمندری امور کے وزیر،وزیربین الصوبائی رابطہ ،مشیرتجارت اور معاونین خصوصی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔وزیراعظم ایران میں ایرانی اور پاکستانی تاجر برادری سے بھی ملاقات کرینگے۔