ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Apr 19, 2019

وزیراعظم کا اورکزئی میں عوامی اجتماع سے خطاب

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں قبائلی علاقوں کوشدیدنقصان پہنچا۔ یقین دلانےآیاہوں کہ آپ کی قربانیاں نہیں بھولیں گے۔ اورکزئی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت قبائلی بھائیوں کے نقصانات کاازالہ کرےگی۔ نوجوانوں کوتکنیکی تربیت اور بلا سودقرضے فراہم کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اچھا کپتان اپنی ٹیم کی کارکردگی پر مسلسل نظر رکھتا ہے اوربعض اوقات میچ جیتنے کیلئے بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنا پڑتا ہے۔