تفریح

  • تفریح
  • Apr 18, 2019

متحدہ عرب امارات کا پاکستان کو 18 شیروں کا تحفہ

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اوروزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے پاکستان کو 18 شیروں کا تحفہ دیا گیا ہے۔ شیر دبئی کے النخیل وائلڈ لائف سینٹر سےوفاقی داراحکومت اسلام آباد لائے جا چکے ہیں۔ تحفے میں 4 وائٹ ٹائیگرز، 6 بنگال ٹائیگرز اور 8 افریقن شیر شامل ہیں۔ شیر اور چیتے لاہور چڑیا گھر منتقل کیے جائیں گے جہاں نئے مہمانوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ چڑیا گھر میں نئے شیروں کی آمد سے ان کی افزائش میں مدد ملے گی۔