فٹ بال

  • فٹ بال
  • Apr 18, 2019

مصر کے مایہ ناز فٹبالر محمد صلاح دنیا کی 100با اثر شخصیات میں شامل

مصر کے مایہ ناز فٹبالر اور لیور پول کے فارورڈ محمد صلاح دنیا کی سو با اثر ترین شخصیات میں شامل ہو گئے ہیں۔
معروف جریدے ٹائمز نے سال دو ہزار انیس کی دنیا کی سو با اثر شخصیات کی فہرست جاری کی ہے۔اس فہرست میں چار شعبوں سے دنیا کے سب سے با اثر افراد کو منتخب کیا گیا ہے۔ ان شعبوں میں رہنما، قابل تقلید افراد، نامور شخصیات اور سپر سٹارز شامل ہیں۔ہر منتخب شخصیت کے بارے میں تفصیلی تعارف بھی شامل کیا گیا ہے۔ چھبیس سالہ مصر ی کھلاڑی محمد صلاح کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔محمد صلاح کو اچھےفٹبالر کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان کے طور پر بھی مانا گیا ہے۔محمد صلاح امریکی میگزین کے چھ کوور سٹارز میں سے بھی ایک ہیں۔محمد صلاح دو ہزار سترہ میں لیور پول کا حصہ بنے اور اپنے ڈیبیو سیزن میں ہی چوالیس گول کئے۔اور اس سال کی پریمئر لیگ لیڈر لیور پول کیلئے انیس گول کر چکے ہیں۔